ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے اَن لاک میں اور نرمی کا اعلان؛ عبادت گاہوں میں تمام سرگرمیوں کی مشروط اجازت

کرناٹک کے اَن لاک میں اور نرمی کا اعلان؛ عبادت گاہوں میں تمام سرگرمیوں کی مشروط اجازت

Sun, 25 Jul 2021 11:57:56    S.O. News Service

بنگلورو، 25؍جولائی (ایس او نیوز)  کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی کے سلسلہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کرناٹک بھر میں اَن لاک کے پانچویں مرحلہ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عبادت گاہوں میں تمام تر سرگرمیوں کی کووڈ پابندیوں کے ساتھ مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تفریحی پارکوں کو بھی عوام کے لئے کھول  دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

ہفتہ کے روز چیف سکریٹری روی کمار کی طرف سے جاری تازہ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے   کہ اتوار سے عبادت گاہوں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی۔ اس کے ساتھ ہی تفریحی پارکوں کو اس شرط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے کہ ان پارکوں میں پانی سے جڑی سرگرمیوں کو جاری نہ رکھا جائے۔ اسی طرح عبادت گاہوں میں عوامی اجتماعات کے لئے اجازت  نہیں دی گئی ہے۔ اس سے پہلے حکومت کرناٹک نے 19؍ جولائی سے ریاست میں سنیما گھروں اور مالس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اب پیر سے ریاست بھر میں کالجس بھی کھل جائیں گے ۔ اس کے لئے شرط یہ رکھی گئی ہے کہ کالج کے طلبا اور عملہ نے کووڈ ویکسین کا پہلار ڈوز لے لیا ہو۔ 

البتہ تازہ حکم میں رات کے کرفیو کو ختم کرنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ کرفیو برقرار رہے گا۔ 


Share: